ایک ہی وقت میں پہیوں اور ٹانگوں والا روبوٹ
چھوٹے کارآمد روبوٹس پر دنیا بھر میں کام جاری ہے اور اب امریکہ سے ایسے روبوٹ کے بارے میں خبرآئی ہے جن کے پہیے ضرورت کے وقت روبوٹ کی ٹانگوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں
ٹیکساس(نیٹ نیوز) اس روبوٹ کو ایلفا والٹر کا نام دیا گیا ہے جسے ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی ٹیم نے تیار کیا ہے ۔ یہ امریکا کی مشہور ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی کا منصوبہ ہے جس کے تحت بہت سارے روبوٹ کی ایک فوج بنائی جائے گی جسے آف سیٹ سپرنٹ 5 روبوٹکس پروگرام کا نام دیا گیا ہے ۔یہ روبوٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اورہموار سطح پر پہیوں سے دوڑتا ہے لیکن کسی رکاوٹ یا زینہ سامنے آنے پر اس کے پہیے کھل جاتے ہیں اور وہ ٹانگیں بن کر اسے اوپر چڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایجنسی کا خیال ہے کہ یہ روبوٹ بہ یک وقت عسکری اور غیرفوجی مقاصد کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔