سرخ رنگ دیکھ کر بیل مشتعل کیوں ہوجاتا ہے ؟

سرخ رنگ دیکھ کر بیل مشتعل کیوں ہوجاتا ہے ؟

بل فائٹنگ ایک قدیم کھیل ہے جو سپین، پرتگال، جنوبی فرانس اور میکسیکو وغیرہ میں بہت مقبول ہے ، کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ اس میں ایک لحیم شحیم بیل سرخ رنگ کو دیکھ کر اس قدر مشتعل کیوں ہوجاتا ہے

بارسلونا(نیٹ نیوز)آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ حقیقت میں بیل سرخ رنگ کو دیکھ ہی نہیں سکتا۔ جی ہاں بیل سرخ رنگ کیلئے کلر بلائنڈ ہوتا ہے اور اس کی آنکھیں قدرتی طور پر اس رنگ کو شناخت ہی نہیں کرسکتیں۔بیل کی آنکھیں صرف 2 رنگوں کے پگمنٹس رکھتی ہیں جو کہ سبز اور نیلا ہے ۔ بل فائٹنگ میں بیل کے اشتعال کی وجہ دراصل بل فائٹر کی بھاگ دوڑ اور ڈنڈے پر ٹکے کپڑے کو تاؤ دلانے والے انداز میں بیل کے سامنے لہرانا ہے جس سے بیل جھنجھلاہٹ اور غصے میں اس کے پیچھے دوڑتا ہے تاہم سرخ رنگ کا استعمال خون اور اس کھیل کی خونریزی ظاہر کرنے کیلئے کیا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں