افریقی بندر ڈاکٹروں کے نقش قدم پر چل پڑے

 افریقی بندر ڈاکٹروں کے نقش قدم پر چل پڑے

افریقی جنگلوں میں رہنے والے بندر ماہر ریسکیو اہلکاروں اور ڈاکٹروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ساتھی بندروں کو سی پی آر دینے لگے

لاہور(نیٹ نیوز)کسی ماہر ریسکیو اہلکار یا ڈاکٹر کی طرح براعظم افریقہ کے ملک بوستوانا کے جنگلات میں رہنے والے بندر نے سی پی آر کے ذریعے ساتھی بندر کی سانس بحال کی۔جنگلی حیات کی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر نے بوستوانا کے جنگلات میں پیش آنے والے واقعے کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ میں جنگلی جانوروں کی تصاویر بنارہا تھا کہ اچانک ایک بندر کھیلتے کھیلتے زمین ہر گر پڑا اور بے ہوش ہوگیا اتنے میں ایک اور بندر وہاں آیا اور ساتھی بندر کو سی پی آر دینے لگا جس کے باعث اس کی سانس بحال ہوگئی اور وہ دوبارہ اٹھ بیٹھا۔واضح رہے کہ سی پی آر منہ کے ذریعے کسی دوسرے مریض کو سانس دینے کے عمل کو کہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں