جاپان نے ماؤنٹ ایورسٹ پر جوڈو سنٹر قائم کردیا

جاپان نے ماؤنٹ ایورسٹ پر جوڈو سنٹر قائم کردیا

جاپان نے جوڈو کو فروغ دینے کے لئے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر انوکھا اہتمام کیا ہے

کھٹمنڈو(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں سطح سمندر سے تقریباً چار ہزار میٹر بلند سکول میں جوڈو کی مشق کے لئے ایک ہال کھولا گیا ہے ، یہ ہال جاپان کے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ اینوئے کوسے کی سربراہی میں غیر سرکاری تنظیم نے کھولا ہے ۔کُھم جُنگ نامی گاؤں کے سکول میں یہ ہال بنایا گیا ہے جو سطح سمندر سے 3 ہزار 790 میٹر بلند ہے ، جوڈو کے لئے ضروری سامان ٹرک اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو سے گزشتہ ہفتے یہاں پہنچایاگیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں