جسم سے روح پرواز کرنے کی ویڈیوریکارڈ،خاتون کا دعویٰ

جسم سے روح پرواز کرنے کی ویڈیوریکارڈ،خاتون کا دعویٰ

فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پانی میں ڈوب کر مرنیوالے شخص کی روح نکلنے کی ویڈیو بنائی ہے

منیل(نیٹ نیوز)شینل گوئیٹریز نامی خاتون کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنیوالا سفید دھواں پانی میں ڈوب کر مرنیوالے شخص کی روح ہے جو جسم سے نکل کر دوسری طرف جاتی نظر آرہی ہے ۔ یہ واقعہ 21 نومبر کو فلپائن کے صوبے ڈاوا ڈیل نورٹ میں پیش آیا جہاں ایک شخص دریا کنارے چہل قدمی کررہا تھا اور پھر پانی میں گر گیا۔ مرنیوالے شخص کی شناخت ڈونڈن کے نام سے ہوئی جو اپنے کتے کو بچانے کے دوران پانی میں گر گیاتھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں