53سال سے ناک میں پھنسا سکہ نکالنے کیلئے آپریشن کرنا پڑگیا
روس میں ڈاکٹر وں نے ایک شخص کے ناک میں پھنسے ہوئے پتھر اور ایک سکہ 53سال بعد آپریشن کرکے نکال لئے
ماسکو (نیٹ نیوز)مذکورہ شخص نے بتایا کہ جب وہ 6 سال کا تھا تو کھیل کود کے دوران سکہ اس کے ناک میں پھنس گیا اور اپنی والدہ کو خوف کے مارے نہیں بتایا۔ناک میں پھنسے سکے کے ساتھ نصف صدی سے زائد عرصہ گزارنے والے شخص کو 59 سال میں سانس میں دشواری پیش آئی تو اس نے معالج سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹرز نتھے میں پھنسے سکے کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور آپریشن کرکے اسے نکال دیا ،سکے کے ساتھ کئی چھوٹے چھوٹے پتھر بھی نکالے گئے جو سکے کی وجہ سے ناک میں اٹک گئے تھے ۔