بجلی کے ہلکے جھٹکے سے غذاؤں کا ذائقہ بڑھانے والا چمچہ
بچے اور بیمارافراد بعض غذائیں کھانے سے انکار کردیتے ہیں لیکن اب ایک برقی چمچہ کئی طرح کے کھانوں کے ذائقے کو بڑھا سکتا ہے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)اس چمچے میں دوڑتی ہوئی ہلکی بجلی زبان پر موجود غذائی غدود کو سرگرم کرتی ہے ۔اس چمچ کے موجد باپ بیٹا ہیں اوران کی بنائی کئی مصنوعات ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ اب انہوں نے ’’سپون ٹیک‘‘ کے نام سے ایک چمچہ بنایا ہے جو دہی، آئسکریم، سوپ اور دیگر غذاؤں کے ذائقے کو بڑھاتا ہے ۔چمچ میں سنسرنصب ہے جو بہت ہلکی بجلی خارج کرتا ہے ، برقی رو بالکل محسوس نہیں ہوتی لیکن اس سے زبان متحرک ہوجاتی ہے اور اس کا چٹخارہ بڑھ جاتا ہے ۔