دنیا کاسب سے بڑاڈرون،80فٹ لمبا اور 18فٹ چوڑا

دنیا کاسب سے بڑاڈرون،80فٹ لمبا اور 18فٹ چوڑا

ایک امریکی کمپنی نے ’’راون ایکس‘‘کے نام سے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون(غیر انسان بردار طیارہ )تیار کرلیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بہت کم وقت میں اور بہت کم خرچ پر مصنوعی سیارچوں کو خلا تک پہنچا سکے گا ۔ ڈرون 80فٹ لمبا اور 18فٹ چوڑا ہے جبکہ اس کے بازوؤں کا پھیلاؤ 60 فٹ ہے ۔اتنی بڑی جسامت کے باوجود اسے ٹیک آف اور لینڈنگ کیلئے صرف ایک میل لمبے رن وے کی ضرورت ہوگی ۔ یہ مکمل طور پر خودکار انداز سے اُڑان بھرسکے گا اور اسی طرح واپس زمین پر بھی اتر سکے گا جبکہ اس میں کسی بھی موسم میں پرواز کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں