زمین کی کھدائی کرتے کسان کی قسمت بھی چمک گئی

زمین کی کھدائی کرتے کسان کی قسمت بھی چمک گئی

کبھی کبھی قسمت انسان پر یوں مہربان ہوتی ہے کہ وہ حیران رہ جاتا ہے ، ایسا ہی کچھ ایک بھارتی کسان کے ساتھ ہوا جسے زمین کی کھدائی کرتے ہوئے خطیر مالیت کا ہیرا مل گیا جس نے اس کی زندگی بدل دی

نئی دہلی(نیٹ نیوز) ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے پنا میں غریب کسان کو کھدائی کے دوران زمین میں ایک چمکتی ہوئی چیز نظر آئی جسے اٹھانے پر اسے پتہ چلا کہ وہ ایک بیش قیمت ہیرا ہے ۔لکھن سنگھ نامی کسان کھیتی باڑی کر کے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے ، اس کی عمر 45 سال ہے اور اس نے حال ہی میں زمین کا ایک چھوٹا سا حصہ لیز پر لیا تھا۔اس خوش قسمت کسان کو زمین سے جو ہیرا ملا ہے وہ 14.98 کیرٹ کا ہے اور اس کی مالیت 60 لاکھ بھارتی روپے سے بھی زائد ہے ۔ کسان نے بتایا کہ ہیرا ملنے کے بعد اس کی زندگی بدل گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں