کورونا کیخلاف گدھی کا دودھ کارآمد ثابت ہوسکتا ہے
البانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے کی اطلاعات پر گدھی کے دودھ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے
تیرانا(نیٹ نیوز) مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس دودھ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ، کیوں کہ یہ وٹامنز سے بھرپور ہے اور انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے ۔گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافہ کے بعد فارم ہاؤسز اور باڑوں میں گدھوں کی افزائش کی جارہی ہے ۔ ایک فارم ہاؤس کے منیجر ایلٹن ککیا نے بتایا کہ دودھ کی مانگ کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔گدھی کے دودھ کے کورونا وائرس کیخلاف مؤثر ہونے کے سائنسی شواہد تو نہیں ملے ہیں لیکن ماہرین غذائیت گدھی کے دودھ میں موجود اجزاء کو قوت مدافعت میں اضافے کا باعث سمجھتے ہیں اور عین ممکن ہے اس کے پینے سے جسم میں کورونا کے خلاف بھی مزاحمت پیدا ہوجائے ۔