چاند کی روشنی جذب کرکے چمکنے والی ریگستانی چھپکلی دریافت

چاند کی روشنی جذب کرکے چمکنے والی ریگستانی چھپکلی دریافت

جرمن سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ افریقی ریگستان میں پائی جانیوالی ایک چھپکلی ‘‘پیکی ڈیکٹائلس رینگی’’ رات کے وقت چاند کی روشنی جذب کرکے شوخ سبز روشنی خارج کرتی ہے

میونخ(نیٹ نیوز) افریقہ کے ‘‘نمیب’’ صحرا میں پائی جانے والی ‘‘پیکی ڈیکٹائلس رینگی’’ چھپکلی کی نچلی کھال میں گوانین کہلانے والے ایک حیاتی مرکب کی قلموں سے بھرے خلیے موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اس کی جلد کا یہ حصہ زردی مائل سفید دکھائی دیتا ہے ۔ چاند کی روشنی میں بالائے بنفشی شعاعوں کی بہت معمولی مقدار بھی شامل ہوتی ہے ۔‘‘پیکی ڈیکٹائلس رینگی’’ کی کھال ان ہی شعاعوں کو جذب کرکے ان کی توانائی کو نچلے حصے میں گوانین سے بھرے خلیوں میں منتقل کرتی ہے جس کے باعث یہ سبز روشنی خارج کرنے لگتے ہیں۔ اس دریافت کی تفصیل ریسرچ جرنل سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں