ایسا لیمپ جو آپ کو کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے

ایسا لیمپ جو آپ کو کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے

امریکا میں ایسا لیمپ پیش کیا گیا ہے جو کورونا سمیت مختلف وائرسز اور جراثیموں کا بڑی حد تک خاتمہ کرسکتا ہے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ٹارگوس کمپنی نے ایک الٹرا وائلٹ لیمپ ہیش کیا جس کو کمپیوٹر کی بورڈ اور ماؤس (یا کسی بھی چیز کے اوپر) رکھ کر آن کیا جائے تو وہ 5 منٹ میں 99.9 فیصد وائرسز اور بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے ۔اس میں ایسے موشن سنسر موجود ہیں جو خود کار طور پر اس وقت بند ہوجاتے ہیں جب صارف کی بورڈ یا ماؤس پر کام شروع کرتا ہے ، کمپنی کی جانب سے ایک جراثیم کش بیگ بھی متعارف کر ایا گیا ۔اس بیگ میں جراثیم کش کوٹنگ موجود ہے جو کورونا یا کسی اور بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ یہ الٹرا وائلٹ لیمپ اور بیگ آئندہ چند ماہ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں