انوکھی واردات نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا
امریکا میں ہونے والی انوکھی واردات نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا
واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی ریاست اوریگن میں ایک چور سٹور کے باہر کھڑی گاڑی لے کر رفو چکر ہوگیا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد غیرمتوقع طور پر ملزم گاڑی چلا کر دوبارہ جائے وقوع پہنچا اور گاڑی کی مالکن سے بات چیت کرنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق چور کی جائے وقوع واپسی کی وجہ گاڑی میں موجود کمسن بچہ بنا کیوں کہ کار چوری کرتے ہوئے ملزم کو یہ خبر نہیں تھی کہ گاڑی کے پیچھے معصوم بچہ موجود ہے ۔چور کو جب بچے کی موجودگی کا علم ہوا تو وہ فوراً جائے وقوع پر پہنچ گیا اور گاڑی کی مالکن کو بچہ واپس کرکے دھمکی لگائی کہ پولیس کو کسی صورت مطلع نہیں کرنا اور پھر دوبارہ کار لے کر فرار ہوگیا۔تاہم ملزم کی یہ کوشش زیادہ وقت تک کارگر نہ ہوئی اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔