کیا مائیکروسافٹ مردوں کو’زندہ‘ کرنا چاہتا ہے ؟
وسکتا ہے کہ آنے والے برسوں میں آپ اپنے کمپیوٹر پر ایسے افراد سے بھی گفتگو کرسکیں گے جنہیں اس دنیا سے گئے ہوئے کئی سال ہوچکے ہیں
سلیکان ویلی(نیٹ نیوز)ہمائیکروسافٹ کارپوریشن نے گزشتہ ماہ ایک ایسا الگورتھم پیٹنٹ کرانے کی درخواست دی ہے جو کسی بھی چیٹ بوٹ کو زندہ یا مُردہ انسانوں کے انداز میں تحریری تبادلہ خیال کرنے کے قابل بنائے گا۔واضح رہے کہ ‘چیٹ بوٹ’ ایسے خودکار سافٹ ویئر ہوتے ہیں جو خودکار طور پر تحریری تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کا نیا الگورتھم استعمال کرنے والا چیٹ بوٹ کسی شخص کی سوشل میڈیا پوسٹس، تبصروں، تحریروں ، ویڈیوز اور اسی طرح کا دیگر مواد استعمال کرتے ہوئے اس کی ‘شخصیت’ سے واقف ہوگا اور پھر خودکار انداز میں اس کی ہوبہو نقل کرتے ہوئے دوسروں سے چیٹنگ کرے گا۔