لالچی گرل فرینڈز سے تنگ آدمی نے گڑیا گرل فرینڈ بنا لی

لالچی گرل فرینڈز سے تنگ آدمی نے گڑیا گرل فرینڈ بنا لی

لالچی گرل فرینڈز سے پریشان ایک آدمی نے آخرکار ایک قدِ آدم گڑیا کو اپنی گرل فرینڈ بنا لیا

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز)ہانگ کانگ کے 34 سالہ شہری شائی تیانرونگ کا کہنا ہے کہ اس نے کئی گرل فرینڈز بنائیں مگر ان کی فرمائشیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی تھیں ،یکے بعد دیگر ے کئی گرل فرینڈز کے ساتھ ایک جیسا تجربہ ہونے کے بعد آخرکار تیانرونگ نے اکیلے رہنے کا فیصلہ کیا لیکن اسی دوران ہانگ کانگ کے ایک مقامی سٹور پر اسے انسانی قد و قامت جتنی گڑیا نظر آئی جو اگرچہ سلیکون سے بنی تھی مگر بالکل جیتی جاگتی لڑکی کی طرح دکھائی دیتی تھی۔2019 میں تیانرونگ نے یہ گڑیا خرید لی اور اسے ‘گرل فرینڈ’ بنا کر ساتھ گھر لے آیا۔وہ دن اور آج کا دن، تیانرونگ اپنی ‘‘گڑیا گرل فرینڈ’’ کے ساتھ بہت خوش ہے جس کا نام اس نے ‘موچی’ رکھا ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں