12 لاکھ ڈالرز جیتنے والا خوش نصیب کئی ماہ بے خبر رہا

12 لاکھ ڈالرز جیتنے والا خوش نصیب کئی ماہ بے خبر رہا

آسٹریلیا میں ایک شخص اپنی 12 لاکھ ڈالرز کی لاٹری نکل آنے سے 3 ماہ تک بے خبر رہا

کینبرا(نیٹ نیوز)خبر ہونے پر اسے بے حد تعجب اور خوشی ہوئی۔دارالحکومت کینبرا کے رہائشی اس شخص نے گزشتہ برس اکتوبر میں یہ لاٹری ٹکٹ خریدا تھا اور گھر کے ایک دراز میں رکھ کر بھول چکا تھا۔3 ماہ بعد اس نے یونہی ٹکٹ کا نمبر چیک کیا تو اسے علم ہوا کہ وہ 12 لاکھ ڈالرز جیت چکا ہے ۔مذکورہ شخص نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اسے 10 سال سے لاٹری ٹکٹ خرید کر رکھنے کی عادت ہے لیکن مصروفیت کے سبب وہ باقاعدگی سے ان کے نمبر چیک نہیں کر پاتا۔اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 12 لاکھ ڈالرز دراز میں یونہی پڑے رہے اور مجھے خبر تک نہ ہوئی۔اس کا کہنا ہے کہ اس رقم نے اسے فکر معاش سے آزاد کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں