لاس اینجلس پولیس کو گمشدہ ہتھکڑی 60سال بعد لوٹادی گئی

لاس اینجلس پولیس کو گمشدہ ہتھکڑی 60سال بعد لوٹادی گئی

لاس اینجلس پولیس کو ایک لفافہ موصول ہوا ہے جس میں محکمے کے 60 سالہ پرانی ہتھکڑی ایک معذرت خواہانہ خط اور 100 ڈالر کے ساتھ واپس کردی گئی ہے

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ہتھکڑی لوٹانے والے شخص نے بتایا کہ اب اس کی عمر 74 برس ہے اور وہ نانا اور دادا بن چکا ہے ۔ وِسٹا کے علاقے میں رہنے والے شخص نے لکھا کہ 60 سال پہلے باب بِگ بوائے ریسٹورنٹ کے اطراف پولیس افسر سے یہ ہتھکڑی گرگئی تھی جسے اس نے اٹھالیا تھا اور تب سے اب تک وہ اسی کے پاس تھی۔مجھے غلطی کا احساس ہے کہ میں نے ہتھکڑی اٹھالی اور اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا اور اب شرمندگی کا احساس ہے ۔76 سالہ شخص نے یہ بھی کہا کہ وہ اس اہم ادارے کو 100 ڈالرکی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔ جواب میں پولیس نے ٹویٹ میں کہا کہ جب بھی کوئی درست کام کیا جائے تو تب بھی اسے تاخیر نہیں سمجھنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں