کروڑ سال پرانا پتھر بن جانیوالا درخت دریافت کر لیا گیا

کروڑ سال پرانا پتھر بن جانیوالا درخت دریافت کر لیا گیا

یونان میں لگ بھگ 2 کروڑ سال پرانے درخت کو مکمل حالت میں دریافت کیا گیا ہے

ایتھنز(نیٹ نیوز)آتش فشانی جزیرے لزبوس میں سائنسدانوں نے فوسل بن جانے والے درخت کو دریافت کیا جس کی شاخیں اور جڑیں 2 کروڑ سال بھی سالم حالت میں ہیں۔ایجیئن یونیورسٹی کے جیولوجی پروفیسر نکولس زوروس نے اسے دریافت کیا جو 25 سال سے لزبوس میں پتھر بن جانے والے جنگل کی کھدائی کا کام کررہے تھے ۔انہوں نے بتایا 'یہ درخت منفرد ہے ، اس کو مکمل حالت میں وہ بھی اتنی اچھی حالت میں پہلی دفعہ دریافت کیا گیا، اس کے بعد متعدد پتھر بن جانے والے تنوں کو دریافت کیا گیا، یہ ناقابل یقین ہے ۔کروڑوں سال قبل پتھر کی شکل میں بدل جانے والے اس جنگل کو یونیسکو نے گلوبل جیو پارک کا درجہ دیا ہوا ہے ۔ پروفیسر نکولس کا کہنا ہے کہ ان دریافتوں سے ہمیں ماضی کے ماحولیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں