تیزی سے جواب دینے کی صلاحیت ’’سچا ‘‘ہونے کی دلیل

تیزی سے جواب دینے کی صلاحیت ’’سچا ‘‘ہونے کی دلیل

برطانیہ میں کی گئی دلچسپ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ کسی بھی سوال کا فوری اور بلا جھجھک جواب دیتے ہیں

لندن(نیٹ نیوز)اکثر اوقات انہیں سچا سمجھا جاتا ہے اور ان کی بات بھی درست قرار دی جاتی ہے ۔اس کے برعکس وہ لوگ جو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے پہلے کچھ دیر سوچتے ہیں اور آہستگی سے ٹھہر ٹھہر کر جواب دیتے ہیں، انہیں ناقابلِ بھروسہ، بے ایمان اور جھوٹا سمجھا جاتا ہے ۔یہ نتیجہ جیمس کُک یونیورسٹی برطانیہ کے ڈاکٹر ژیانو اور ڈاکٹر ڈیمنگ وانگ نے برطانیہ، امریکا اور فرانس میں 7ہزار565 رضاکاروں پر 14 مختلف نفسیاتی تجربات کے بعد اخذ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں