انتہائی لمبے سینگوں والی گائے اور بیل، تصاویر وائرل

انتہائی لمبے سینگوں والی گائے اور بیل، تصاویر وائرل

امریکا میں پائی جانے والی غیر معمولی طور پر لمبے سینگوں کی حامل گائے ٹیکساس لانگ ہارن ایک پالتو جانور ہے

نیو یارک(نیٹ نیوز)اس گائے کا شمار امریکہ کے قدیم ترین مویشیوں میں ہوتا ہے ۔اسے 1490 کی دہائی میں ہسپانوی جہاز ران اپنے ساتھ امریکہ لائے تھے جس کے بعد امریکہ میں اس کی افزائش شروع ہوئی، اس گائے کی زیادہ تر رنگت بھوری کے علاوہ سیاہ یا چتکبری ہوتی ہے ۔اس گائے کو دودھ اور گوشت کے ساتھ ساتھ سواری اور بار برداری کیلئے بھی پالا جاتا رہا ہے ۔ اس گائے کی جسمانی پیمائش کے مطابق قد 5 فٹ تک جبکہ اس کا وزن635 سے 997 کلوگرام تک ہوتا ہے ، اس گائے کی خصوصیت اس کے لمبے اور خوبصورت سینگ ہیں جن کی لمبائی100 سے 127 انچ ہوتی ہے ۔اس گائے کے بارے میں غالب امکان یہ ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ کے معدوم جنگلی گائے آرکس کی نسل سے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں