بھارت میں 3جیب کترے بند ر،شہریوں کی زندگی اجیرن

بھارت میں 3جیب کترے بند ر،شہریوں کی زندگی اجیرن

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آج کل 3جیب کترے بندروں کا چرچا ہے جو بس سٹاپ پر درجنوں شہریوں کی جیب کاٹ کر ان کو رقم سے محروم کرچکے ہیں

نئی دہلی(نیٹ نیوز) یہ بندر شہریوں کی جیب سے رقم نکالنے اور بٹوے چرانے کی باقاعدہ تربیت رکھتے ہیں۔ بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس گروہ کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ایک بس سٹاپ پر دو افراد کو بندروں سمیت گرفتار کرلیا۔ بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار 2ملزموں نے بتایا کہ انہوں نے بندروں کو جیبوں سے پرس نکالنے کی باقاعدہ تربیت دی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں