وبا کے دوران سینما میں فلم دیکھنے کا انوکھا طریقہ متعارف
کورونا وائرس شروع ہوتے ہی سینما گھر بند ہوئے تو بڑی سکرین پر فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد گھر بیٹھ گئے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)تاہم اب جاپان کے ایک سینما نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک انوکھا طریقہ متعارف کروا دیا۔ جاپان کے اس سینما نے باکس سیٹ متعارف کروائی ہے ۔ اس سیٹ کے دونوں طرف لکڑی کی پارٹیشن لگائی گئی ہے ، جبکہ وہاں سامان رکھنے کی جگہ بھی موجود ہے ۔ یہ سیٹ سائز میں بھی عام سیٹ سے بڑی ہے ۔سیٹ پر ایک ہی شخص بیٹھ سکے گا اور یہ سیٹ کم اور پرائیویٹ باکس زیادہ محسوس ہورہا ہے ۔سینما کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ محفوظ ماحول میں فلم سے لطف اندوز ہوں اس لیے ہم نے یہ باقاعدہ پرائیویٹ روم جیسی سیٹ متعارف کروائی ہے ۔باکس سیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے ۔