خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ حملہ، خوفناک ویڈیو وائرل

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ حملہ، خوفناک ویڈیو وائرل

امریکہ میں ایک خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر قاتلانہ حملہ کردیا، خاتون نے اچانک ڈرائیور کی گردن دبا کر اس کو دانتوں سے کاٹ لیا

فلوریڈا (نیٹ نیوز)پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔ گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی خاتون سٹیل ویل نے جو پیشے کے اعتبار سے نرس بتائی جارہی ہے ڈرائیور مائیکل ہاسی جونیئر کی گردن پر دانتوں سے پوری طاقت سے کاٹ لیا، جس پر وہ چیخ اٹھا۔ 22سالہ ڈرائیور مائیکل ہاسی جونیئر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ خاتون پچھلی نشست پر بیٹھی سو رہی تھی کہ اپنے گھر کے قریب پہنچنے پر اچانک چیخنے لگی اور برا بھلا کہتے ہوئے میرے منہ پر زور دار تھپڑ دے مارا، وہاں موجود لوگوں نے ڈرائیور کو وحشی خاتون کی گرفت سے آزاد کرایا اور پولیس کو اطلاع کردی، جس نے جائے وقوعہ سے ملزمہ سٹیل ویل کو اپنی حراست میں لے لیا۔پنیلاس کاؤنٹی پولیس آفیسر نے بتایا کہ خاتون شراب کے نشے میں دھت تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں