7 سیکنڈ میں درخت سے پھل اتارنے والا روبوٹ تیار

7 سیکنڈ میں درخت سے پھل اتارنے والا روبوٹ تیار

آسٹریلیا میں صرف سات سیکنڈ میں درخت سے پھل اُتارنے والا روبوٹ تیار کرلیا گیا

سڈنی (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی مانوش یونیورسٹی کے شعبہ ایرو سپیس انجینئرنگ کے ماہرین نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ایک خاص روبوٹ تیار کرلیا ہے ۔ ماہرین نے ڈیپ لرننگ الگورتھم اور طاقتور کیمروں کی مدد یہ خاص روبوٹ تیار کیا ہے جو درخت پر لگے پھلوں کی شناخت کرتا ہے اور اس کے بعد روبوٹ کو بتاتا ہے کہ کونسا پھل کہاں سے توڑنا ہے ۔یہ روبوٹ 4 فٹ کی دوری سے ہی تقریباََ 90 فیصد پھلوں کو پہچان لیتا ہے اورپھل توڑتے ہوئے اسے خراب بھی نہیں کرتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں