جاپان میں بھوک مٹانے کیلئے کیڑوں والی وینڈگ مشین
جاپان کی بڑی آبادی کیڑے مکوڑے کھانا پسند کرتی ہے اور اب ان کی سہولت کے حشرات پیش کرنے والی وینڈنگ مشینیں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں
ناگاساکی(نیٹ نیوز)پہلے پہل ایک مشین ناگاساکی میں نصب کی گئی جو بہت مقبول ہوئی اور اب دیگر علاقوں میں بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ یہاں لوگ بڑی تعداد میں کھانے کیلئے فوری تیار کیڑے مکوڑے مزے سے کھارہے ہیں۔ سب سے پہلے ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے یہ مشینیں نصب کی تھیں جس کے بعد مزید کمپنیوں کی کیڑا وینڈنگ مشینیں سامنے آئی ہیں۔ان مشینوں میں نمک میں ڈوبے ، سینکے گئے یا تیل میں بھونے گئے ٹڈے ، بھنورے ، سنڈیاں، مکڑیاں اور دیگر لاروا وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح ناگاساکی کی مشین نو اقسام کے کیڑے فراہم کرتی ہے جو مشین سے برآمد ہوتے ہی منہ میں رکھے جاسکتے ہیں ۔ پانچ سے نو ڈالر میں کوئی کیڑا نکال کر کھایا جاسکتا ہے ۔