خاتون اپنا گھر جلا کر کرسی پر تماشا دیکھنے کیلئے بیٹھ گئی
امریکا میں ایک خاتون اپنے گھر کو آگ لگانے کے بعد باغیچے میں کرسی پر بیٹھ پر اطمینان سے گھر جلنے کا تماشا دیکھنے لگی
واشنگٹن(نیٹ نیوز)تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی سیسل کاؤنٹی میں 47 سالہ گیل مٹ ویلی نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی اور پھر لان میں کرسی پر اطمینان سے بیٹھ کر گھر کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھنے لگی۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں خاتون لان میں اس طرح کرسی پر بیٹھی ہے جیسے فرصت سے آرام کر رہی ہو، اس دوران وہ مزے سے کتاب بھی پڑھتی رہی۔پڑوسیوں نے فائربریگیڈ کو بلایا جس نے آگ بجھا دی ۔