زمین پر پرندوں کی تعداد 50ارب، لیکن چار انواع سرفہرست
زمین کے کھلے مقامات پر پرندوں کی کل تعداد لگ بھگ 50 ارب سے زائد ہوسکتی ہے
لندن(نیٹ نیوز)لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں چار اقسام کے پرندوں کی تعداد بہت زیادہ یعنی اربوں میں ہے ۔ایک حالیہ سروے کے مطابق عام چڑیا، یورپی مینا، ایک طرح کے حلقوں والا بگلا اور کھلیانی ابابیل میں سے ہر ایک کی تعداد اس وقت ایک ارب سے زائد ہوسکتی ہے جبکہ پرندوں کی 1180 انواع ایسی ہیں جن کی تعداد صرف 5000 یا اس سے بھی کم ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر زمین کے ہرفرد کیلئے چھ جنگلی اور غیرپالتو پرندے موجود ہیں۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے پروفیسر کورے کیلگن اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے ۔ تحقیق سے انکشاف ہوتا ہے کہ ایک جانب تو فضاؤں میں بعض اقسام کے پرندوں کی حاکمیت ہے جبکہ دوسری جانب بہت سے نایاب پرندے صفحہ ہستی سے مٹنے کے قریب ہیں۔