ڈاکوؤں کے آگے مزاحمت کرنیوالی خاتون کو ہارٹ اٹیک

ڈاکوؤں کے آگے مزاحمت کرنیوالی خاتون کو ہارٹ اٹیک

جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والی خاتون خانہ کو دل کا دورہ پڑ گیا

کارڈوبا(نیٹ نیوز)اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے ۔ ارجنٹینا کے شہر کارڈوبا میں خاتون کو گھر میں گھسنے والے 3 ڈاکوؤں نے فرش پر لٹا کر باندھا، اس وقت خاتون کے بیٹوں نے خود کو اوپر کی منزل پر بیڈ روم میں بند کر دیا تھا اور والد کو مطلع کر دیا۔دو ڈاکوؤں نے خاتون کو باندھا جب کہ تیسرے نے گھر میں لوٹ مار شروع کی اور ایک پلے سٹیشن، کمپیوٹر اور نقد رقم اٹھائی، لیکن اسی دوران پولیس کو بھی اطلاع دی جا چکی تھی، جو موقع پر پہنچ گئی۔پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جب کہ باقی دو بھاگنے میں کام یاب ہو گئے ، جنھیں تاحال پکڑا نہیں جا سکا، رپورٹ کے مطابق خاتون خانہ کو چند گھنٹے بعد ہارٹ اٹیک آیا جس پر انھیں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ دو دن تک زیر علاج رہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں