دنیا کے سب سے بڑے گلابی اورجامنی ہیرے کی آج نیلامی

دنیا کے سب سے بڑے گلابی اورجامنی ہیرے کی آج نیلامی

دنیا کی سب سے بڑی گلابی اور جامنی رنگ کے ہیرے والی انگوٹھی کی نیلامی کی جا رہی ہے

ہانگ کانگ (نیٹ نیوز)میڈیارپورٹس کے مطابق انگوٹھی کو آج ہانگ کانگ میں نیلام کیا جائے گا اورامید کی جارہی ہے کہ یہ انگوٹھی 25ملین ڈالرز(3ارب 83کروڑ 62لاکھ 50ہزارپاکستانی روپے )میں فروخت ہوگی ۔انگوٹھی میں لگا گلابی اور جامنی رنگ کا نایاب ہیرا15.81قیراط کاہے جو فینسی اور انتہائی خوبصورت بھی ہے ،اسے بہت مہارت سے تیار کیا گیاہے اور یہ ہیرے کی ٹائپ ٹو قسم ہے ۔گلابی اور جامنی رنگ میں یہ اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا ہیرا ہے جسے نیلام کیاجارہاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں