2جاپانی یوباری کنگ خربوزے 38لاکھ روپے میں فروخت

2جاپانی یوباری کنگ خربوزے 38لاکھ روپے میں فروخت

جاپان میں دو خربوزے 27 لاکھ ین (38لاکھ روپے پاکستانی تقریباً) میں فروخت ہو گئے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق قصبے یوباری میں دو عدد خربوزوں کی قیمت 27 لاکھ ین ادا کی گئی، یہ قیمت ہول سیل مارکیٹ میں پھلوں کی نیلامی کے دوران ادا کی گئی۔جاپان کے یوباری کنگ خربوزوں کو محفوظ گرین ہاؤس میں اگایا جاتا ہے ، عمومی طور پر ایک ڈبے میں چھ خربوزے رکھے جاتے ہیں، 2019میں بھی یوباری کنگ خربوزوں کی ابتدائی جوڑی کی قیمت 37 ہزار527یورو لگی تھی۔ جاپان میں یوباری کنگ خربوزوں کو ایک قیمتی تحفہ سمجھا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں