دانتوں کی صفائی کرنے کیلئے کونسا وقت بہترین ہے

دانتوں کی صفائی کرنے کیلئے کونسا وقت بہترین ہے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈینٹسٹ میڈیسن کیپلین کا کہنا ہے کہ وہ عموماً اپنے مریضوں کو ناشتے کے بعد برش کرنے کا مشورہ دیتی ہیں اور یہ دانتوں پر دھبوں کا سبب بننے والی مائع اور ٹھوس غذاؤں کو صاف کرنے کا بہتر طریقہ ہے

کیلفورنیا(نیٹ نیوز)ناشتے سے پہلے دانتوں کی صفائی کرنے کے بجائے بعد میں برش کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اپنے منہ میں موجود بیکٹیریا کو دانتوں کی حفاظتی تہہ کو گلانے کیلئے کم سے کم وقت دیا ہے ۔ اگر آپ نے ناشتے میں تیزابی خصوصیات رکھنے والی غذا اور مشروبات استعمال کرنے ہیں تو پھر ناشتے سے پہلے برش کرنا زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔ کیوں کہ مالٹے جیسے ترش پھلوں یا اس جیسی تیزابی غذاؤں کے بعد برش کرنے سے آپ کے دانتوں کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ تیزابی کھانوں کے بعد برش کرنے کے بجائے پانی سے کلی کرکے غذائی اجزا کو فلاس صاف کیا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں