ناقابل یقین صلاحیت رکھنے والا انسان، ویڈیو وائرل

ناقابل یقین صلاحیت رکھنے والا انسان، ویڈیو وائرل

آپ نے اکثر ہارر فلموں اور ڈراموں میں بھوت کو اپنا سرگول گھماتے ہوئے دیکھا ہوگا

لاہور(نیٹ نیوز)لیکن حقیقت میں ایسا کچھ دیکھنا یقیناً چند لمحوں کیلئے سانسیں روک سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص اپنے سر کو 180 ڈگری کے زاویے پر گھما رہا ہے ۔یہ ویڈیو ابتدا میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی تھی جہاں سے یہ مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے ۔ویڈیو میں موجود شخص ہاتھوں سے اپنا سر پکڑ کر پیچھے تک گھما لیتا ہے اور پھر اسے واپس اس کی اصل پوزیشن پر لے آتا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین اس کے اس ٹیلنٹ پر نہایت حیران ہیں۔ دوسری جانب ماہرین ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں گردن کے مسلز زیادہ لچک دار ہوتے ہیں، تاہم اس عمل کو بار بار دہرانا خطرناک بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس عمل سے سر اور گردن کی طرف خون کی سپلائی رک سکتی ہے اور اس حصے پر فالج ہوسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں