24 ہزار سال سے برف میں منجمد جان دار دوبارہ زندہ ہوگیا
برف میں ہزاروں سال سے دبا خوردبینی جرثومہ نہ صرف پھر سے زندہ ہوگیا بلکہ اپنی نسل بھی بڑھانے لگا ہے
ماسکو(نیٹ نیوز)اس کاوش سے ہم طب و سائنس کے مطابق بہت کچھ سمجھ سکتے ہیں۔جیسے ہی سائنس دانوں نے مستقل برف میں دبے اس کثیرخلوی لیکن خوردبینی جان دار کو برف سے الگ کیا تو وہ زندہ ہوگیا اور نسل بڑھانے لگا۔ اس سے ہم برف میں خلوی تباہ کاری سے بچنے کی نئی راہ تلاش کرسکتے ہیں اور اس سے ہم انسان بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔روس میں فزیوکیمیکل اینڈ بائیاجی پرابلمز کے سائنس دانوں نے یہ تحقیق پیش کی ہے ۔ اس ادارے سے وابستہ حیاتیات دان سٹاس مالاوِن کہتے ہیں کہ ہماری تحقیق مشکل سے ملنے والا ثبوت پیش کرتی ہے کہ کس طرح کثیرخلوی جاندار سیکڑوں ہزاروں سال برف میں موت جیسی خوابیدگی کے باوجود زندہ رہتے ہیں اور ان میں استحالے کا پورا نظام بھی شروع ہوجاتا ہے ۔