کینسر کے علاج کی درست خبر دینے والا بلڈ ٹیسٹ

کینسر کے علاج کی درست خبر دینے والا بلڈ ٹیسٹ

طبی تاریخ میں پہلی مرتبہ خون کا ایک ٹیسٹ وضع کیا گیا ہے جو طبیبوں کو یہ بتاتا ہے کہ سرطان کے خلاف جاری علاج کتنا مؤثر ہے اور اس میں کیا کچھ ترمیم کی ضرورت ہے

سنگاپور سٹی(نیٹ نیوز)ایک عرصے سے اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ کسی طرح کوئی ٹیسٹ یہ بتاسکے کہ سرطان کے علاج کا اثر ہورہا ہے یا نہیں؟ خوش قسمتی سے یہ نیا ٹیسٹ 24 گھنٹے میں نتیجہ ظاہرکرتا ہے جو نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے حیاتی طبعیات دان شاؤ ہوئلین اور ان کے ساتھیوں نے وضع کیا ہے ۔اس ٹیسٹ میں بالخصوص خون کے خلیات کے درمیانی جگہوں یا وقفوں کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ اسی مناسبت سے ٹیسٹ کا نام ایکسٹرا سیلولر ویسیکل مانیٹرنگ آف سمال مالیکیول آکیوپینسی اینڈ پروٹین ایکسپریشن ExoSCOPE کا نام دیا گیا ہے ۔ خون کے اس ٹیسٹ کو انقلابی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ فوری طور پر کینسر تھراپی کے اثر کو ظاہر کرتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں