آنکھوں کی جلن،سر درد، وجہ آپ کا سمارٹ فون تو نہیں
سمارٹ فون کا زیادہ استعمال سر درد کی وجہ بھی بن سکتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے موبائل سے نقصان دہ شعاعوں کا اخراج اور فون کی تیز لائٹ کے ساتھ آنکھوں کو آرام دئیے بغیر موبائل کا مسلسل استعمال کرنا۔ کچھ چینی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ سمارٹ فون کو طویل وقت تک دیکھنا آنکھوں میں جلن کا سبب بن سکتا ہے ۔اس سے بچوں میں تنہائی کی علامات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ورچوئل لائف کی وجہ سے ہر ایک دنیا سے الگ تھلگ ہوگیا ہے ، لہٰذا جب آپ کو کوئی میسج نہیں کرتا یا آپ کی پوسٹ پر تبصرہ نہیں کرتا تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو پسند نہیں کیا جا رہا، یوں فون نے حقیقی لوگوں کے ساتھ آپ کی بات چیت کی مہارت کو متاثر کیا ہے ۔بہت سے لوگوں کو شکایت ہے کہ فون سے ان کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے کیونکہ وہ بستر پر رہتے ہوئے فون کا استعمال کرتے رہتے ہیں ۔