تتلیوں کی سب سے زیادہ اقسام کولمبیا میں موجود

تتلیوں کی سب سے زیادہ اقسام کولمبیا میں موجود

ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا میں تتلیوں کی سب سے زیادہ اقسام کولمبیا میں پائی جاتی ہیں

بگوٹا(نیٹ نیوز)یہ تتلیوں کی تمام اقسام کا تقریباً 20 فیصد ہے ۔سائنسدانوں کی بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی رکن بلنکا ہورٹاز کا کہنا ہے تتلیوں کی دو سو سے زیادہ اقسام صرف کولمبیا میں پائی جاتی ہیں۔ اس پراجیکٹ کے محققین نے کولمبیا کے مختلف حصوں کا سفر کیا، تین لاکھ 50 ہزار سے زیادہ تصویروں کا تجزیہ کیا اور 18ویں صدی کے آخر سے جمع کی گئی معلومات کا مطالعہ کیا۔ بلنکا ہورٹاز کا کہنا ہے کہ کولمبیا کو تتلیوں کی حفاظت سے اس کے جنگلات کا تحفظ ہوگا بلکہ ان جنگلی حیات کا بھی جو قابل توجہ نہیں۔نیشنل ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ کے مطابق 2000 اور 2019 کے درمیان کولمبیا نے بیلجیئم کے رقبے کے برابر دو اعشاریہ آٹھ ملین ہیکٹر جنگلات کھوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں