ایسا ملک جس نے آدھے گھنٹے میں خود کو تباہی سے بچالیا
نیدر لینڈز میں نومبر2007 میں ایک سمندری طوفان کے نتیجے میں جیسے ہی سطحِ سمندر میں اضافہ ہوا
ایمسٹر ڈیم(نیٹ نیوز)جدید کمپیوٹر سینسرز کی قبل از وقت اطلاعات مل گئیں اور ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے گئے ۔صرف 30 منٹ میں 240 میٹرز کے دو بہت بڑے آہنی دروازے آپس میں مل گئے اور یوں اس آبی راستے کو طوفانی لہروں سے بچا لیا کہ جس سے نیدرلینڈز کے اندرونی علاقوں میں سیلاب آنے کی توقع تھی۔ صبح تک طوفان ختم ہو چکا تھا اور اس غیر معمولی طوفان سے بہت معمولی سا سیلاب آیا۔یہ سب میس لانٹیکرنگ کی بدولت ممکن ہوا، ایک عظیم بند، جو 680 ٹن کے بال جوائنٹ کی مدد سے حرکت کرتا ہے اور لہروں کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کر دیتا ہے ، یہ اس بند کا پہلا عملی تجربہ تھا جس میں وہ بھرپور کامیاب بھی ہوا۔یہ انسان کا تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا حرکت پذیر ڈھانچا ہے ۔