ذہین بندر جو 9سال تک ریلوے میں ملازمت کرتا رہا

ذہین بندر جو 9سال تک ریلوے میں ملازمت کرتا رہا

ساؤتھ افریقہ میں ایک ذہین بندر 9 سال تک اپنے مالک کے ساتھ ریلوے میں ملازمت کرتا رہا

کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز)سنہ 1881 میں دونوں ٹانگوں سے معذور جیمز وائیڈ نے ایسا بندر دیکھا جو دو بیلوں کو چلاتا ہوا لے کر جارہا تھا،جیمز نے بندر کے مالک سے کہا کہ اگر وہ اپنے بندر کو اس کے ہاتھ فروخت کردے تو وہ اسے منہ مانگی قیمت دے گا وہ اس بندر کو بطور مددگار اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے ۔بندر کے مالک نے اس کی معذوری دیکھتے ہوئے اسے ایسے ہی بندر دے دیا،جیمز ریلوے میں ملازمت کیا کرتا تھا اور اس کا کام تھا ریل کیلئے کانٹا بدلنا۔ اس نے یہ کام بندر کو بھی سکھا دیا۔اگلے 9 سال تک بندر ٹرینوں کیلئے کانٹا بدلتا رہا اور اس دوران اس نے ذرا بھی غلطی نہیں کی۔معذور شخص کے ساتھ بطور مددگار کام کرنے والا صرف یہ ایک بندر ہی نہیں بلکہ اکثر اوقات کتے بھی نابینا یا گونگے بہرے افراد کے مددگار ہوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں