مائیک اور ایئرپیس سے لیس الیکٹرانک فیس ماسک تیار

مائیک اور ایئرپیس سے لیس الیکٹرانک فیس ماسک تیار

جنوبی کوریائی کمپنی نے مائیک اور ایئرپیس سے لیس جدید ترین الیکٹرانک فیس ماسک تیار کر لیا ہے

سیئول(نیٹ نیوز)جنوبی کورین کمپنی نے گزشتہ برس متعارف کروائے گئے ایئر پیوریفائنگ ماسک میں مزید جدت لاتے ہوئے اس میں مائیک اور ایئرپیس کا اضافہ کر دیا ہے ، جسے آئندہ ماہ اگست میں تھائی لینڈ میں مقامی ریگولیٹرز کی منظوری کے بعد متعارف کروایا جائے گا۔ فیس ماسک کے نئے ورژن میں ایک چھوٹی اور ہلکی موٹر نصب کی گئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ماسک میں مائیکروفونز اور سپیکرز بھی نصب ہیں جو ماسک پہننے والے فرد کی آواز کو ایمپلیفائی کریں گے ۔اس مقصد کیلئے فیس ماسک میں وائس آن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ، ماسک میں نصب سپیکر کے ذریعے یہ ٹیکنالوجی خود کار طریقے سے فرد کی آواز کو پہچان لیتی ہے اور اسے ایمپلیفائی کرتی ہے ۔ کمپنی کا نیا پیوری کیئر ماسک 94 گرام وزنی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں