برطانوی فوجی افسر کے حکم پر درخت 123سال سے قید

برطانوی فوجی افسر کے حکم پر درخت 123سال سے قید

پاکستان کے افغانستان سے منسلک سرحدی ضلع خیبر کے شہر لنڈی کوتل میں موجود ’’خیبر رائفلز‘‘ کے آفیسرز میس میں گزشتہ 123 برسوں سے ایک درخت کو قید کر کے رکھا گیا ہے

لنڈی کوتل (نیٹ نیوز)پاکستان کے افغانستان سے منسلک سرحدی ضلع خیبر کے شہر لنڈی کوتل میں موجود ’’خیبر رائفلز‘‘ کے آفیسرز میس میں گزشتہ 123 برسوں سے ایک درخت کو قید کر کے رکھا گیا ہے ۔اس درخت کو 1898 میں ایک برطانوی فوجی افسر جیمز سکوئڈ کے حکم پر زنجیروں سے باندھ دیا گیا تھا کیونکہ شراب کے نشے میں مدہوش ہونے کے باعث انہیں ایسا محسوس ہوا کہ یہ درخت ان کی طرف چلتا ہوا آرہا ہے ۔ اس درخت کی حفاظت کا کام باقاعدہ طور پر محکمہ زراعت کو سونپا گیا ہے اور سیاح اس درخت کو دیکھنے کیلئے شوق میں اس علاقے کا رخ کرتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں