خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کااعلان،رواں سال کام کا آغاز

خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کااعلان،رواں سال کام کا آغاز

ایک امریکی خلائی کمپنی نے خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس ہوٹل میں تین روزہ قیام پر تقریباً 5 ہزار ڈالرز کی لاگت آئے گی

شکاگو (نیٹ نیوز)یہ خلائی ہوٹل مصنوعی کشش ثقل کا حامل ہوگا اس میں 500 افراد کے رہنے کی جگہ مختص کی جائے گی۔علاوہ ازیں ہوٹل میں جم، ریسٹورینٹ اور وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو زمین کے کسی بھی ہوٹل میں ہوتی ہیں۔اس ہوٹل کا ڈھانچہ دو دائروں پر مشتمل ہوگا جو ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے ، بیرونی دائرہ دراصل خلائی سٹیشن کی بنیاد ہوگا جس میں سولر پینلز، ریڈی ایٹرز اوردیگر تکنیکی سامان موجود ہوگا ۔دوسرا دائرہ رہائش کیلئے ہوگا جس میں جم، باورچی خانے اور ریسٹورینٹ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔کمپنی کا کہناہے کہ اس منصوبے پر رواں سال کام شروع کردیاجائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں