بیلجیئم کی معمر خاتون کے پاس 60ہزار ٹن باکسز کا ذخیرہ
بیلجیئم کی ایک معمر خاتون نے 60 ہزار ایسے قدیم اور اعلیٰ معیار کی اشیا کے ٹن باکسز کا خزانہ جمع کررکھا ہے
برسلز(نیٹ نیوز)83 سالہ یوویٹ ڈارڈینے کے پاس موجود رنگین ٹن کے ڈبوں میں چاکلیٹس، ٹافیوں، کافی اور چاول وغیرہ کے ڈبے شامل ہیں، جو دنیا بھر سے منگوائے گئے ۔ یوویٹ ڈارڈینے کو یہ پرانی لیکن معیاری اشیا کے ٹن باکسز جمع کرنے کا شوق لگ بھگ 30 برس سے ہے ، اب یہ اشیا اس قدر زیادہ تعداد میں جمع ہوگئی ہیں کہ یہ چار گھروں میں محفوظ کی گئی ہیں۔ قدیم ڈبے جمع کرنے کی شوقین یہ معمر خاتون بیلجیئم کے صوبے لیگ کے شہر گرانڈ ہالیٹ کی رہائشی ہیں۔