ہمار ے ’’پیٹ کا دماغ‘‘ہماری سوچ سے بھی زیادہ ذہین

ہمار ے ’’پیٹ کا دماغ‘‘ہماری سوچ سے بھی زیادہ ذہین

آسٹریلوی ماہرین نے جدید ترین تکنیکوں سے چوہوں کے معدوں میں اندرونی حصوں کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا ہے کہ پیٹ میں موجود اعصابی خلیات کا مجموعہ ہماری سابقہ سوچ سے زیادہ ذہین ہے

سڈنی (نیٹ نیوز)واضح رہے کہ جس طرح کے اعصابی خلیات ہمارے دماغ میں پائے جاتے ہیں، اس سے ملتے جلتے اعصابی خلیے ہمارے پیٹ میں بھی ہوتے ہیں جو غذا کے ہضم ہونے سے متعلق کئی کاموں میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔یہ خلیے ہمارے معدے کی دیواروں کے سکڑنے اور پھیلنے سے لے کر کھانا ہضم ہونے تک، درجنوں کاموں کی نہ صرف نگرانی کرتے ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر پیٹ اورمعدے کے پٹھوں کو حکم بھی جاری کرتے رہتے ہیں۔اسی صلاحیت کی بنا پر پیٹ میں اعصابی خلیوں کے اس مجموعے کو ’’پیٹ کا دماغ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں