صرف دہی اور ڈبل روٹی پر گزارہ کرنیوالا برطانوی بچہ
بارہ سالہ برطانوی بچہ ایشٹن فشر ایک بہت ہی نایاب اور عجیب و غریب بیماری کا شکار ہے
لندن(نیٹ نیوز)جس کے باعث وہ کھانے سے خوفزدہ رہتا ہے اور صرف پھلوں کے اجزا والی دہی اور ایک خاص برانڈ کی سفید ڈبل روٹی ہی کھاتا ہے ۔ایشٹن کی یہ کیفیت پچھلے دس سال سے جوں کی توں برقرار ہے جس نے نہ صرف اس کے والدین اور اساتذہ کو بلکہ دوستوں کو بھی پریشان کیا ہوا ہے ۔شروع میں ایشٹن کے والدین سمجھے کہ وہ دوسرے بچوں کی طرح کھانے میں نخرے دکھا تا ہے لیکن تمام کوششوں کے باوجود ایشٹن کی حالت بہتر ہونے کے بجائے خراب ہوتی گئی۔