فالج کے بعد ہاتھوں کی قوت بڑھانے والی ویڈیو گیم سٹک
فالج کے حملے کے بعد اکثر ہاتھوں کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے جسے بحال کرنے کیلئے ادویہ اور فزیوتھراپی کرائی جاتی ہے
لندن(نیٹ نیوز)اب ایک ویڈیو گیم اور اس کیلئے ڈیزائن کردہ خاص قسم کا ہینڈل بنایا گیا ہے جو کھیل کھیل میں ہاتھوں کی گرفت بحال کرتا ہے ۔امپیریل کالج لندن کے ماہرین نے اسے بنایا ہے ۔ یہ ہاتھ اور بازو کی حرکات کو بڑھانے والا ایک تربیتی آلہ ہے ۔ سامنے ایک گیم کی صورت میں ایپ چلتی رہتی ہے جس کے لحاظ سے ہاتھومیں گرپیبل تھامنا اور اسے گھمانا پڑتا ہے ۔ مثلاً ایک گیم میں آلے کو جتنی قوت سے دبایا جائے گا سکرین پر تیر اتنی ہی دور تک جائے گا۔ اس طرح ورزش کے مراحل گیم کی صورت میں آگے بڑھتے رہتے ہیں اور مریض کی کیفیت بہتر ہوتی جاتی ہے ۔ اس طرح کھیل کھیل میں فزیو تھراپی نما ورزش ہوجاتی ہے ۔ اس کی تفصیل جرنل برائے نیوروری ہیبلی ٹیشن اور نیورل ریپیئر میں چھپی ہے ۔