میکسیکو،محبوبہ سے ملاقات کیلئے سرنگ بنانے والا پکڑا گیا
میکسیکو میں شادی شدہ عورت کی محبت میں گرفتار شہری کو محبوبہ سے ملاقات کیلئے اس کے گھر کو کھودنا مہنگا پڑگیا
میکسیکو سٹی(نیٹ نیوز)البرٹو نامی شہری شادی شدہ عورت کی محبت میں گرفتار تھا اور اس نے اپنی محبت خفیہ رکھنے کیلئے سرنگ بنائی ملاقات میں آسانی ہو اور ان کے تعلق سے کوئی آگاہ بھی نہ ہوسکے ۔البرٹو اور اس کی شادی شدہ محبوبہ کے درمیان سرنگ کے ذریعے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک روز خاتون کے شوہر جارج کو البرٹو سے ملاقات کا علم ہوگیا۔ البرٹو خاتون کے شوہر جارج کو دیکھ کر صوفے کے پیچھے سے غائب ہوگیا۔خاتون کے شوہر نے صوفے کے عقب میں دیکھا تو ایک گڑھا بنا ہوا تھا جب کہ وہ اس گڑھے میں اترا تو حیران رہ گیا کہ وہ گڑھا دراصل ایک سرنگ تھی جو البرٹو کے گھر تک جارہی تھی۔جارج سرنگ کے ذریعے البرٹو کے گھر پہنچا،جارج اور البرٹو میں جھگڑا ہوا اور پولیس نے البرٹو کو گرفتار کرلیا۔