چاند اور انسانی نیند میں پراسرار تعلق دریافت کر لیا گیا

چاند اور انسانی نیند میں پراسرار تعلق دریافت کر لیا گیا

چاند کی پیدائش سے لے کر چودھویں کے چاند بننے تک کا دورانیہ بالخصوص مردوں کی نیند پر اثرانداز ہوسکتا ہے

سویڈن(نیٹ نیوز)تاہم اس کا اثر خواتین پر کم کم ہوتا ہے ۔ یہ تحقیق ٹوٹل اینوائرنمنٹ نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے ۔سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں 492 خواتین اور 360 مردوں کا باقاعدہ سروے کیا ہے ۔ ماہرین نے چڑھتے چاند کی راتوں میں تمام خواتین اور مردوں کی نیند ریکارڈ کی۔ اس دوران مردوں کی نیند متاثر ہوئی۔اسی طرح قمری دورانیے کے دوسرے نصف یعنی ڈھلتے ہوئے چاند کی راتوں میں بھی یہ تجربہ د ہرایا گیا تاہم اس عرصے میں مردوں اور خواتین کی نیند پر کچھ خاص اثرات سامنے نہیں آئے ۔ اسی بنا پر تحقیق کے سربراہ کرسچیان بینیڈکٹ نے کہا کہ چاندنی راتیں نیند پر اثرانداز ہوتی ہیں اور اس مسئلے پر مزید تحقیق پر زور بھی دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں