نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈکی جانب سےسکیورٹی خدشات،پاکستان کےساتھ سیریزمنسوخ
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈنےیکطرفہ طورپرسیریزمنسوخ کردی،پی سی بی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےنیوزی لینڈکی ہم منصب کوبھرپوریقین دہانی کرائی تھی،پی سی بی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےیقین دہانی کرائی تھی مہمان ٹیم کوکوئی خطرہ نہیں،پی سی بی
  • بریکنگ :- نیوزی لینڈحکام کی جانب سےسکیورٹی خدشات کااظہارکیاگیا،پی سی بی
Coronavirus Updates

مگرمچھ کے پیٹ سے 6ہزار سال پرانے نوادرات برآمد

مگرمچھ کے پیٹ سے 6ہزار سال پرانے نوادرات برآمد

دنیا اخبار

امریکا میں مگر مچھ کے پیٹ سے چھ ہزار سال پرانے نوادرات کی برآمدگی نے صارفین کو حیران کردیا

نیو یارک(نیٹ نیوز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسسپی میں ایک شکاری نے جھیل سے 13 فٹ لمبا اور ساڑھے سات سو پاؤنڈ وزنی خطرناک مگرمچھ پکڑا جس کے پیٹ سے قیمتی نوادرات برآمد ہوئے ۔جان ہملٹن نامی شکاری نے مگرمچھ کو پکڑنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کہا کہ مجھے شروع میں لگا کہ کسی نے مگر مچھ کو تیر مارا ہے لیکن بعد میں ماہر آثار قدیمہ نے بتایا کہ ‘اس مگر کو کسی نے تیر نہیں مارا بلکہ اس نے چھ ہزار سال قدیم نوادرات نگل لیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو میں نے سوچا کہ اسے فیس بک پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ کوئی بھی اس پر یقین نہیں کرے گا، اس کے باوجود میں نے سارا واقعہ انٹرنیٹ کی نظر کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement