پانچ گنا زیادہ بجلی محفوظ کرنے والی ’میٹھی میٹھی‘ بیٹری

پانچ گنا زیادہ بجلی محفوظ کرنے والی ’میٹھی میٹھی‘ بیٹری

بالکل نئی ٹیکنالوجی پر مبنی بیٹری کا ایک ڈیزائن پیش کیا گیا ہے

میلبورن(نیٹ نیوز)جس میں لیتھیم سلفر سے بنی بیٹری میں شکر شامل کی گئی تو اس کی بجلی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں پانچ گنا تک اضافہ دیکھا گیا۔ میلبورن کی موناش یونیورسٹی میں بیٹریوں کا نیا ڈیزائن بنایا گیا ہے جو 1000 مرتبہ ری چارج کرنے پر بھی اپنی افادیت برقرار رکھتی ہے ۔ سائنسدانوں نے ایک بائنڈنگ ایجنٹ بنایا ہے جو سلفر ذرات کے درمیان اضافی جگہ بناتا ہے اور وہ پھیلتے ہیں۔ لیتھیم سے بنا منفی الیکٹروڈ سلفر سے متاثر ہوکر خراب ہوتا رہتا ہے ،اسے روکنے کیلئے شکر ملے بعض محلول آزمائے گئے ۔ ان تجربات سے الیکٹروڈ کی خرابی رک گئی اور مسئلہ بڑی حد تک ختم ہوگیا۔تاہم منفی الیکٹروڈ پر شکرکے سالمات کو ایک پیچیدہ جالے کی صورت میں بناکر آزمایا گیا تو 700 ایم اے ایچ فی گرام کی بیٹری نے کامیابی سے 1000 چکر مکمل کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں