جنگلی ہاتھی کا بس پر حملہ، مسافروں کا کیا بنا، ویڈیو وائرل

جنگلی ہاتھی کا بس پر حملہ، مسافروں کا کیا بنا، ویڈیو وائرل

بھارت میں دیوقامت ہاتھی نے اچانک بس پر حملہ کردیا لیکن عقل مند ڈرائیور کی حاضر دماغی نے مسافروں کو جانور سے محفوظ رکھا

دہلی(نیٹ نیوز)جنوبی بھارت کے ضلع نلگرس میں جنگل کو چیر کر بنائی گئی سڑک پر اچانک ہاتھی نمودار ہوا اور بس پر حملے شروع کردئیے ، جانور نے اپنے سر کے وار سے بس کا شیشہ بھی توڑ دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بس ڈرائیور چالاکی دکھاتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سے اٹھ کر مسافروں کی طرف آگیا، اس کی اس حکمت عملی سے ہاتھی جنگل کی طرف روانہ ہوگیا، مذکورہ شہری اپنی سیٹ پر بیٹھا رہتا تو ممکنہ طور پر جانور اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتا۔حملے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہاتھی نے بس کے سامنے والے شیشے کو شدید نقصان پہنچایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سڑک پر جنگلی جانوروں سے سامنا ہونا معمول بن چکا ہے کیوں کہ یہ روڈ جنگل کی گزر گاہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں